پاکستان نے وادی پنج شیر میں مداخلت کی عالمی میڈیا کی خبروں کو مسترد کر دیا، عاصم افتخار

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے وادی پنج شیر میں مداخلت کی عالمی میڈیا کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سختی سے ایسے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم کا حصہ ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ یہ ایسی مثال نہیں کہ جیسے بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کو کھل کر بے نقاب کیا گیا ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے بہیمانہ الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ایک پرامن، مستحکم، غیرجانبدار اور خوشحال افغانستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

The post پاکستان نے وادی پنج شیر میں مداخلت کی عالمی میڈیا کی خبروں کو مسترد کر دیا، عاصم افتخار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email