اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملک جہانگیر حسین باڑا کی زیر صدارت اوورسیز کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منقعد ہوا جس میں ممبر اوورسیز کمیٹی علی رضا نقوی، میاں حامد رشید جی اے ون، محکمہ پولیس کے افسران، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ممبر اوورسیز کمیٹی علی رضا نقوی اور میاں حامد رشید جی اے ون نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے 34 کیسز سنے گئے ہیں اور 5 کیسز کو موقع پر حل کروا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حل شدہ کیس میں قبضہ مافیا سے قبضہ کی ہوئی پراپرٹی کو چھڑوا کر حقیقی مالکان کے سپرد کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی کیسز کی انکوائری اور رپورٹ کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

3 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کے لئے پولیس کو ہدایات جاری کی گئیں

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 3 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

The post اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email