اداکارہ انوشے عباسی کی تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ انوشے عباسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

انوشے عباسی کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کار میں بیٹھی ہیں اور سورج کی کرنیں جس طرح ان کے رخسار پر پڑ رہی ہیں اس سے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی دوست کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا ہیپی برتھ ڈے غزنہہ تم جانتی ہو میں تمھیں کتنا پیار کرتی ہوں۔

اس سے قبل انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی تھیں  جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ آسمانی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔

انوشے نے تصاویر میں جو جیولری پہنی ہوئی تھی وہ ان کی خوبصورتی میں مزید چارچاند لگا رہی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز لگاتی رہتی ہیں۔

The post اداکارہ انوشے عباسی کی تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email