ماہرہ خان کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کی نامور اور خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اداکارہ نے اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سیاہ نگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہیں ہیں۔

دوسری جانب ماہرہ خان کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں کے دوران اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں  لا ئیکس اور کمنٹس کیے گئے ہیں جن میں ماہرہ کی سب ہی نے تعریف کی ہے ۔

اس سے قبل اداکارہ ماہرہ نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ کو کسی باغیچے میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان کے چہرے پر پڑتی آدھی دھوپ اور آدھی چھاؤں ماہرہ خان کے حسن میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان اپنی ہر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی لوکیشن میں کچھ مضحکہ خیز ضرور لکھتی ہیں ، اس تصویر میں بھی ماہرہ کہاں موجود ہیں انہوں نے یہ چھپاتے ہوئے ایک دلچسپ سے کیپشن کا سہارا لیا ہے ۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز ماہرہ خان آئے دن سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنے مداحوں کو ٹریٹ دیتی رہتی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے ۔

The post ماہرہ خان کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email