ٹھٹھہ میں بارش کا سلسلہ شروع

ٹھٹھہ میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں کا موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں بارش تباہی کا باعث بھی بنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ، مکلی، گھارو، گجو، جھمپیر، جھرک، کینجھر اور جھیل سمیت مختلف علاقوں میں تیز طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش نے گرمی کا زور ٹوٹ دیا اور اس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تیز بارش برستے ہی مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں کا نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہو گیا ہے۔

شاہی بازار ۔چاندنی چوک ڈاکٹرس گلی بخاری محلہ میں بارشی پانی جمع ہوگیا

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شاہی بازار، چاندنی چوک، ڈاکٹرس گلی اور بخاری محلہ میں بارشی پانی بری طرح جمع ہو گیا ہے۔

The post ٹھٹھہ میں بارش کا سلسلہ شروع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email