پاکستان میں مزید 4194 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 4194 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1190728 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 4194 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1210 ، بلوچستان میں 24 ، خیبرپختونخوا میں 584 ، اسلام آباد میں 301، گلگت بلتستان میں 25 ، آزاد کشمیر میں 95 جبکہ پنجاب میں 1955 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 440980، بلوچستان میں 31528 ، خیبرپختونخوا میں 166564،اسلام آباد میں 101550 ، گلگت بلتستان میں 10109، پنجاب میں 406960 اور آزاد کشمیر میں 33037 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 87 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26478 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7073، بلوچستان میں 342، خیبرپختونخوا میں 5175 ، آزاد کشمیر میں 714 ،اسلام آباد میں 877 ، گلگت بلتستان میں 179 ، پنجاب میں 12118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 1210 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 440980 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں مزید 4194 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email