وزارت ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن میں نئی پروموشن اور تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

وزارت ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے نئی پروموشن اور تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے ذیلی ادارہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے 16 ڈاکٹروں کو گریڈ اٹھارہ سے گریڈ انیس میں ترقی دے دی ہے۔ نئی پرموشن اور تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے سلیکشن بورڈ کے گزشتہ ماہ منعقدہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بتایا ہے کہ پمز کے 16 ڈاکٹروں کو ترقی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ انیس میں ترقی پانے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار غوری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مطاہرشاہ، اسسٹنٹ پروفیسر عارف خان، اسسٹنٹ پروفیسرشفاعت خاتون، اسسٹنٹ پروفیسر یاسمین آفریدی، اسسٹنٹ پروفیسرفضل عزیز، اسسٹنٹ پروفیسر محبوب الرحمان، اسسٹنٹ پروفیسرالطاف حسین، اسسٹنٹ پروفیسر احمرین خالد، اسسٹنٹ پروفیسر غیاث الدین، اسسٹنٹ پروفیسر عاطف انعام شامی، اسسٹنٹ پروفیسرطارق عبداللہ، اسسٹنٹ پروفیسر مجاہد رضا، اسسٹنٹ پروفیسر نوشیلہ امجد اور اسسٹنٹ پروفیسر شیرین گل شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مزکورہ ڈاکٹروں کی نئی تعیناتیوں کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔

The post وزارت ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن میں نئی پروموشن اور تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email