افغانوں کے مستقبل کا فیصلہ عالمی برادری کو نہیں افغانوں کو کرنا چاہیے، نائب وزیرِ خارجہ قطر

قطرکی نائب وزیرِ خارجہ لولوہ الخاطر نے کہا ہے کہ افغانوں کے مستقبل کا فیصلہ عالمی برادری کو نہیں افغانوں کو کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق قطرکی نائب وزیرِ خارجہ لولوہ الخاطر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طالبان سے رابطے ختم نہیں کریں گے بلکہ درمیانی راستہ اختیار کریں گے۔

قطرکی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ طالبان کو ان کے اقدامات سے جانچا جانا چاہیے، ہم طالبان کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں کر رہے۔

لولوہ الخاطر نے کہا کہ قطر کی اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نئے حکمراں طالبان نے کچھ اچھے رویے کا مظاہرہ کیا ہے، افغانوں کے مستقبل کا فیصلہ عالمی برادری کو نہیں افغانوں کو کرنا چاہیے۔

قطرکی نائب وزیرِ خارجہ لولوہ الخاطر نے مزید کہا کہ کابل سے خواتین و طلباء سمیت افغانوں کا انخلاء طالبان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ طالبان نے انسانی حقوق، بالخصوص خواتین کے تعلیمی حقوق کا احترام کیا تو اس کے فائدے ہوں گے اور اگر نہیں کیا تو اس کے نتائج بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ کابل میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کر دیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا  تھاکہ نئی اسلامی حکومت کے سربراہ محمداحسن اخوند ہوں گے جبکہ ملاعبدالغنی برادر ان کے معاون ہوں گے جبکہ عبدالغنی برادر نائب صدر بھی ہوں گے۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ملا فضل اخوندافغانستان کے چیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے جبکہ قاری دین محمد حنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے اور شیخ اللّٰہ منیر نئی افغان حکومت میں وزیر تعلیم ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاعبدالحق وثیق کواین ڈی ایس کا سربراہ بنا دیا گیا جبکہ سراج حقانی وزیرداخلہ، ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات اور ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات ہوں گے۔

ترجمان طالبان نے کہا  تھا کہ مولوی محمد یقوب مجاہد وزیر دفاع جبکہ ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ مقرر کیا گیا ہے اور مولوی عباس ستانکزئی وزیرخارجہ ہوں گے۔

The post افغانوں کے مستقبل کا فیصلہ عالمی برادری کو نہیں افغانوں کو کرنا چاہیے، نائب وزیرِ خارجہ قطر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email