ہماری خوش قسمتی ہے کہ چین کیساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں، فخر امام

وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چین کیساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مہمان خصوصی وفاقی وزیر سید فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس شخصیت کا تعزیتی ریفرنس ہے جسکا نام ہمیشہ کشمیر اور پاکستان میں زندہ رہے گا

وفاقی وزیر نے کہا کہ سید علی گیلانی نے یہ جانتے ہوئے حق و سچ کا راستہ اپنایا کہ یہ بہت مشکل ترین راستہ ہے اور اس میں مشکلات ہی مشکلات ہیں۔

سید فخر امام نے یہ بھی کہا کہ ہم جس خطے میں بستے ہیں یہاں برطانیہ کا طویل راج رہا اور اس کیساتھ برطانیہ نے بہت ظلم کیا، قائد اعظم محمد علی جناح نے اس خطے کا جغرافیہ تبدیل کیا اور ہمیں آزادی دلائی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ22 کشمیری نوجوانوں نے سینے پر گولیاں کھا کر پیغام دیدیا تھا کہ ہم نڈر ہیں، سید علی گیلانی اسی کارواں کا حصہ تھے۔ کشمیر کا انقلاب 1846 سے چل رہا ہے، جو سمجھتے ہیں کہ کشمیری ہتھیاروں سے ڈر جائیں گے یہ غلطی پر ہیں۔

سید فخر امام کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت انسانی حقوق کی پامالیوں میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت غاصب قوم بن چکا، اسکا بنیادی حقوق پر کوئی یقین نہیں رہا،یورپ برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں کی شناخت کشمیر ہے اور وہ اسے مٹنے نہیں دینگے۔

وفاقی وزیر سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چین کیساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں، ہم سید علی گیلانی کے مزار کی جانب جائیں گے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرینگے

The post ہماری خوش قسمتی ہے کہ چین کیساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں، فخر امام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email