بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی طلاق ہوگئی

 بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور ان کی اہلیہ عائشہ مکھرجی نے راہیں جدا کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیکھر دھون کی اہلیہ عائشہ مکھرجی نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں طلاق کا اعلان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aesha Mukerji (@apwithaesha)

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی بیوی نے نو سالہ شادی کے بعد طلاق کا اعلان کیا ہے۔

باکسر عائشہ مکھرجی نے لکھا کہ وہ طلاق کو اس وقت تک ایک گندا لفظ سمجھتی رہیں جب تک انہیں دو بار طلاق نہیں ہوگئی۔

کرکٹر شکھر دھون اور باکسر عائشہ مکھرجی کا ایک بیٹا ہے۔

اس سے قبل عائشہ کی آسٹریلیا میں ایک کاروباری شخصیت سے شادی ہوئی تھی جس سے ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئی تھیں۔

عائشہ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد شیکھر دھون سے شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ عائشہ مکھرجی اور شکھر دھون کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔

The post بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی طلاق ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email