اکشے کمار والدہ کی بیماری سے پریشان، دعاؤں پر اظہار تشکر

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اپنی والدہ کی طبیعت کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کی بیماری خاندان کے لیے ایک مشکل وقت ہے۔

اکشے نے منگل کو انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں کے لیے ایک پیغام شیئر کیا اور ان کی جانب سے والدہ کی صحتیابی کے حوالے سے پیغامات پر ان سے اظہار تشکر کیا.

اداکار نے کہا کہ اس مشکل وقت میں  میری والدہ کے لیے آپ لوگوں نے جس محبت اور خلوص کا اظہار کیا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار کے مداحوں نے ان کی والدہ ارونا بھاٹیہ کی علالت پر تشویش ظاہر کی تھی۔

 اکشے کمار جو کہ اپنی آئندہ آنے والی فلم سنڈریلا کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ میں تھے اور پیر کو اس صورتحال کے باعث لندن سے واپس ممبئی پہنچے تھے۔

البتہ ان کا خاندان جس میں ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور بیٹی نیتارا شامل ہیں ان کے ہمراہ واپس نہیں آئے ہیں۔

تاہم ارونا بھاٹیہ کو ممبئی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں اور اسی وجہ اکشے اپنا دورہ امریکا و برطانیہ منسوخ کرکے واپس ممبئی پہنچے ہیں۔

The post اکشے کمار والدہ کی بیماری سے پریشان، دعاؤں پر اظہار تشکر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email