جہانیاں میں پولیس کا سرچ آپریشن، چار خطرناک ڈاکو گرفتار

جہانیاں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے چار خطرناک ڈاکو گرفتار کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی چوری ڈکیٹی کی وارداتوں کے باعث ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر پولیس نے سرچ اپریشن کر کے جہانیاں سے چار ڈاکو گرفتار کر لیے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکووں کے قبضہ سے نقدی رقم اسلحہ اور قیمتی مال مسروقہ بر آمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکو پولیس سے پہلے سے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

The post جہانیاں میں پولیس کا سرچ آپریشن، چار خطرناک ڈاکو گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email