عمران خان سیاسی تاریخ کے ناکام ترین سیاستدان ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی تاریخ کے ناکام ترین سیاستدان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے بیانات ہوائی فائر ہیں، اپوزیشن نے تبدیلی لانے کی کوشش نہیں کی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں شفاف الیکشن کے لیے اکٹھی ہوں ورنہ عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک ہزار دن مسلسل حکومت کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کیا جبکہ پی ٹی آئی حکومت ہر میدان میں ناکامی پر وقت سے پہلے الیکشن چاہتی ہے لیکن انہیں کوئی سیاسی شہید کا تمغہ نہیں دے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کے لیے سانس لینا اور زندگی مشکل بنا دی ہے،عمران خان کہتے تبدیلی بٹن نہیں عوام ٹیکس نہیں دیتے پھر تبدیلی کی بات کرتے ہیں تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنا ہوگا علی گیلانی کے بعد ہر کشمیری گیلانی بن چکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ بھارت کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ برقرار رہے گا۔

The post عمران خان سیاسی تاریخ کے ناکام ترین سیاستدان ہیں، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email