گجرات میں 20 سالہ لڑکی سے زیادتی، لڑکی ہلاک

گجرات میں 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے شہر غازی چک میں گھر سے 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا شکار بنایا گیا جس پر لڑکی ہلاک ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کے بعد 3 اغوا کار لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

پوليس موقف کے تحت لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ صدر گجرات پوليس نے فوری مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس پر ڈی پی او گجرات نے نوٹس لے رکھا ہے۔

لڑکی مبینہ زیادتی و ہلاکت کیس پر گجرات نے نوٹس لے رکھا ہے

ڈی پی او گجرات کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ مقتولہ کے لواحقين کو انصاف کی فراہمی ترجيحی بنیادوں پر یقينی بناٸی جا رہی ہے۔

ڈی پی او عمر سلامت کا کہنا ہے کہ پوليس تھانہ صدر گجرات نے مرکزی ملزم سلمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

The post گجرات میں 20 سالہ لڑکی سے زیادتی، لڑکی ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email