کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، وارڈ نمبر 7 میں فائرنگ

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے وارڈ نمبر 7 میں فائرنگ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم بٹ کے 3 بیٹے زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ آزاد امیدوار چوہدری ارشد کے حامیوں کی طرف سے کی گئی، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پشاور میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لیے جہاں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی تو وہیں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے بھی انتخابات میں کامیابی کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔

 پشاور کنٹونمنٹ بورڈ میں 12 ستمبر کو 5 وارڈز میں الیکشن ہونگے جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو راغب کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر پارٹی کے کیمپ آفسز لگا دیئے گئے ہیں، امیدوار کہتے ہیں علاقے کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں اترے ہیں۔

پشاور میں 5 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوگا، جس کے لیے مجموعی طور پر 27 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جس میں 14 مردوں جبکہ 13 خواتین کے پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لیے سیاسی جماعتیں کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں تاہم کامیابی کا سہرا کس امیدوار کے سرسجے گا فیصلہ الیکشن کے دن ہوگا۔

The post کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، وارڈ نمبر 7 میں فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email