مظفرگڑھ میں ایم پی اے پی پی اشرف خان رند نے حکومتی حکم نامہ ہوا میں اڑا دیا

مظفرگڑھ میں ایم پی اے پی پی اشرف خان رند نے حکومتی حکم نامہ ہوا میں اڑا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے پی پی 279 سیکرٹری پارلیمانی آبپاشی اشرف خان رند نے مظفرگڑھ میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسٹیڈیم سپورٹس گراؤنڈ کوٹ ادو میں ہزاروں کا مجمع اکھٹا کر کے افتتاح کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف خان رند نے افتتاح میں مجمع اکٹھا کر کے جلسے کا روپ اختیار کر لیا اور حکومتی حکم نامہ ہوا میں اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق شہری نے ایس ڈی پی او کوٹ ادو کو ایم پی اے اشرف رند کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق ایم این اے پر بھی کورونا کی خلاف ورزی پر جمشد دستی پر مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

The post مظفرگڑھ میں ایم پی اے پی پی اشرف خان رند نے حکومتی حکم نامہ ہوا میں اڑا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email