پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات برادرانہ اور قریبی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات برادرانہ اور قریبی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے افغانستان کی تعمیر و ترقی اور معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے عالمی برادری کے کردار پر زور دیا۔

 دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ایونٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے ایکسپو 2020 کے لیے بہترین انتظامات پر ولی عہد کو مبارکباد بھی دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں معاشی استحکام اور انسانی المیے سے بچنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پر امن و مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، افغانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سیاسی تصفیہ اہم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کے لیے سیاسی تصفیہ ہی بہترین حل ہے۔

The post پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات برادرانہ اور قریبی ہیں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email