شیخ تجمل السلام کی وفات  کشمیری قوم کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے ، تنویر الیاس

آزاد کشمیر کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ شیخ تجمل السلام کی وفات  کشمیری قوم کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں آزاد کشمیر کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے شیخ تجمل السلام  کے انتقال پر افسوس   کا اظہار کیا ہے۔

آزاد کشمیر کے سینئر وزیر نے کہا کہ شیخ تجمل السلام کی وفات  کشمیری قوم کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے ، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین  کو صبر جمیل عطا کرے۔

 تنویر الیاس نے یہ بھی کہا کہ شیخ تجمل  نے کشمیری نوجوانوں میں آزادی کی ایک نئی تڑپ بیدار کی اور شیخ تجمل نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے انصاف پر مبنی حل کی  بھی حمایت کی۔

آزاد کشمیر کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ تحریک کشمیر کے لیے شیخ تجمل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

The post شیخ تجمل السلام کی وفات  کشمیری قوم کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے ، تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email