امریکی ہیلتھ ورکر کی دوران ڈیوٹی ڈانس ویڈیو وائرل

امریکی یونیورسٹی آف یوٹاہ اسپتال کے ہیلتھ ورکر کے دلچسپ ڈانس کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

امریکی یوٹاہ اسپتال کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اپنے ایک اسٹاف ممبر کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیوامارٹسن نامی ہیلتھ ورکر یونیفارم پہنے ہوئے اسپتال کی لابی میں ایک زبردست ڈانس پرفارمنس دے رہے ہیں۔

اس ایک منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال میں ایک خاتون پیانو بجا رہی ہیں جبکہ ہیلتھ ورکر کے ڈانس کرنے پر اُن کے ایک ساتھی کی جانب سے اُن کی دلچسپ ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور ہیلتھ ورکر کی زندہ دلی کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

The post امریکی ہیلتھ ورکر کی دوران ڈیوٹی ڈانس ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email