شرمیلا فاروقی کا اقراء عزیز کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ والد کا بچوں کے کپڑے تبدیل کروانا اور خیال رکھنا کچھ اسپیشل نہیں ہے۔

گزشتہ روز اقراء عزیز نے ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں یاسر حسین بیٹے کو لنگوٹ تبدیل کروارہے ہیں۔

اس تصویر پر شرمیلا فاروقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت خوش ہوں آپ کے شوہر آپ کا ہاتھ بٹاتے ہیں لیکن اس میں فخر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور نہ ہی یہ کچھ اسپیشل کام ہے۔

پی پی پی رہنما نے لکھا کہ والد کا اپنے بچوں کے لئے یہ سب کچھ کرنا اچھا ہے۔

اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ جب وہ بیمار ہوتی ہیں یا پھر اپنے کام میں مصروف ہوتی ہیں تو ان کے شوہر بچوں کے لنگوٹ تبدیل کرواتے ہیں اور انہیں اسکول بھی لے کر جاتے ہیں اور انہیں یہ سب کرنا پسند ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر شرمیلا فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایک مرد اپنے بچوں کے کپڑے یا ڈائپرز تبدیل کروائے تو وہ اسپیشل کیوں ہوتا ہے؟ والدین کی ذمہ داریوں کو بانٹنے کی ضرورت ہے۔

The post شرمیلا فاروقی کا اقراء عزیز کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email