بلاول بھٹو زرداری ملتان پہنچ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گھوٹکی سے ملتان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو گھوٹکی سے موٹروے کے ذریعے بلاول ہاوس بہادر پور پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بلاول ہاوس بہادر پور بوسن روڈ پر قیام کریں گے اور ملتان میں کل سے سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ملتان میں پارٹی کارکنان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کریں گے اور ایک عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کارکنان کی جانب سے ملتان میں استقبال بھی کیا جائے گا۔

The post بلاول بھٹو زرداری ملتان پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email