پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے آسکر 2022 کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

پاکستانی فلم سازوں سے 94ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں’بہترین بین الاقوامی فیچر فلم‘ کی کیٹیگری کے لیے پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے درخواستیں طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان میں فلم سازوں کو فلمیں پیش کرنے کی دعوت دی ہے۔

فلم سازوں کی جانب سے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 20 ستمبر ہے، بھیجی گئی۔

تاہم بھیجی جانے والی تمام درخواستوں میں سے ایک فلم کو آسکر اکیڈمی ایوارڈز کی ’بہترین بین الاقوامی فیچر فلم‘ ایوارڈ کی کیٹیگری کے لیے پاکستان کی جانب سے آفیشلی منتخب کیا جائے گا۔

2021 کی آسکر کمیٹی میں شرمین عبید چنائے (فلمساز)، ہمایوں سعید (اداکار ، ہدایتکار اور پروڈیوسر)، جاوید شیخ (اداکار ، پروڈیوسر اور ہدایتکار)، ثمینہ احمد (اداکار ، پروڈیوسر اور ہدایتکار) ، ثانیہ سعید (اداکار) ، بی گل (اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر) ، رافع محمود (فلم نقاد) ، مو عظمی (سینما گرافر) علی عظمت (موسیقار) اور عمر شاہد حامد (مصنف) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل 9 واں سال ہوگا جب پاکستان آسکر اکیڈمی ایوارڈز کی اس کیٹیگری کے لیے اپنی فلمیں پیش کرے گا۔

The post پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے آسکر 2022 کیلئے درخواستیں طلب کرلیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email