کار کے انجن میں پھنسا بلی کا بچہ طویل سفر کے باوجود محفوظ

برطانیہ میں بلی کا ایک بچہ ویلز سے لیڈز (انگلینڈ) تک 230 میل طویل اور چار گھنٹوں پر محیط سفر کے دوران کار کے انجن کمپارٹمنٹ میں موجود رہا تاہم خوش قسمتی سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جانوروں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی ایک برطانوی تنظیم  کا کہنا ہے کہ کار کے  ڈرائیور نے لیڈز پہچنے کے بعد بتایا کہ ابتداء ہی سے کار کے انجن کمپارٹمنٹ سے ایک عجیب سی آواز آرہی تھی اور وہ سمجھا کہ انجن میں کچھ مسئلہ ہے جس پر اس نے ہوڈ کھولا تو وہاں ایک بلی کا بچہ پھنسا ہوا تھا۔

 جس پر اس نے تنظیم کو فون کیا، جانوروں کو ریسکیو کرنے والی افسر ریبیکا گولڈنگ کے مطابق انہوں نے اسے بحفاظت باہر نکالا، یہ مکمل طور پر گریس سے لت پت تھا تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گیا اور اسے کوئی زخم نہیں لگا۔

The post کار کے انجن میں پھنسا بلی کا بچہ طویل سفر کے باوجود محفوظ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email