اللہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کے تعاون سے کورونا کی صورتحال دوسرے ملکوں سے بہتر رہی، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کے تعاون سے کورونا کی صورتحال دوسرے ملکوں سے بہتر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 76 پرسنٹ پاکستانیوں کا حکومت کی کرونا سے مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر اعتماد کے اس اظہار سے سب لوگ جو اس قومی کاوش میں شامل ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کے تعاون سے صورتحال دوسرے ملکوں سے بہتر رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اس کے باوجود خطرہ ٹلا نہیں ہے اور احتیاط کی ضرورت اب بھی ہے۔

The post اللہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کے تعاون سے کورونا کی صورتحال دوسرے ملکوں سے بہتر رہی، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email