پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر سخت سیکورٹی انتظامات

پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر مریضوں کو افغانستان سے پاکستان جانے کی اجازت دی ہے لیکن کورونا ایس او پیز کے تحت پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی آج بھی قانونی دستاویزات رکھنے والے پاکستانی اور افغانستان کے افراد کے لیے پیدل آمدورفت اور تجارت کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر متعلقہ ادارے افغان مہاجرین کی پاکستان داخلے کو سختی سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے ضلع چمن اور قلعہ عبداللہ پر مختلف سیکورٹی چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کر کے افغان مہاجرین کو روکا جا رہا ہے۔

The post پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر سخت سیکورٹی انتظامات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email