کاش مقبوضہ وادی جا سکوں اورگیلانی صاحب کی تدفین میں شامل ہوسکوں،شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کاش مقبوضہ وادی جا سکوں اور سید علی شاہ گیلانی صاحب کی تدفین میں شامل ہو سکوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حریت رہنماء سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے رنج او غم کااظہار کیا، لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری، کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پوری کشمیری قوم کے غم میں برابر کا شریک ہوں،سید علی گیلانی کی وفات سے مقبوضہ وادی آج ایک عظیم رہنماء اور بزرگ سے محروم ہو گئی  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے انتہائی بہادری اور عزم سےبھارتی ظلم اور بربریت کا مقابلہ کیا، ان کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے،ان کے درجات بلند کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید  کہنا تھا کہ سید علی گیلانی ایک انتہائی مخلص، نڈر اور بہادر رہنماء تھے۔

The post کاش مقبوضہ وادی جا سکوں اورگیلانی صاحب کی تدفین میں شامل ہوسکوں،شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email