سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا  ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ سید علی گیلانی کی زندگی جہدِ مسلسل کا ایک استعارہ تھی جبکہ  سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا  بھی نام تھے۔

 اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا بھر میں مقیم بالخصوص آزاد و مقبوضہ وادی کے کشمیریوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کا مشن کشمیر کی آزادی تھا اور اس خواب کی تعبیر ہماری منزل ہے ۔

The post سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email