کشمیری آج ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے، وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ کشمیری آج ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا تحریک آزادی کے عظیم رہنما سید علی گیلانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی آزادی کا خواب لیے اس دنیا سے رخصت ہو گئے، تحریک آزادی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے ہمیشہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی، برصغیر آج عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب انشاء اللہ جلد پورا ہوگا، اللہ تعالیٰ گیلانی صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے آمین۔

The post کشمیری آج ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے، وزیر ریلوے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email