انسٹاگرام کا صارفین سے کیا مطالبہ؟

انسٹاگرام نے اپنی پالیسی میں ایک نئی تبدیلی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہے انسٹاگرام کی نئی پالیسی کے مطابق انسٹاگرام صارفین کو اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج ایپ میں کرنا ہوگا۔

— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

خیال رہے کہ جو صارف اپنی تاریخ پیدائش کو بار بار یاد دہانی کے باوجود شیئر نہیں کرے گا تو وہ اس فوٹو شیئرنگ سروس کو استعمال بھی نہیں کرسکے گا۔

اس حوالےسے فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر صارفین کے تحفظ کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ اس سے پلیٹ فارم کو اس بنیاد پر مزید فیچرز تیار کرنے کا موقع بھی مل سکے گا۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران انسٹاگرام کی جانب سے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے متعدد فیچرز اور ٹولز کو متعارف کرایا ہے۔

جولائی 2021 میں 16 سال سے کم عمر نئے صارفین کے تمام اکاؤنٹس بائی ڈیفالٹ پرائیویٹ کردیئے گئے تھے۔

انسٹاگرام پر سائن اپ ہونے کے موقع پر اگر آپ نے اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج نہیں کیا ہوگا تو اب کمپنی کی جانب سے متعدد بار نوٹیفکیشن کے ذریعے ایسا کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

تاہم کمپنی کی جانب سے مختلف عمر کے گروپس کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص مواد کو محدود کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اس تاریخ پیدائش سے کمپنی کو ‘زیادہ متعلقہ اشتہارات’ دکھانے میں مدد ملے گی۔

The post انسٹاگرام کا صارفین سے کیا مطالبہ؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email