ڈرگ ڈیلروں سے رابطے ، بھارت کے معروف اداکار گرفتار

بھارت کے معروف اداکار ارمان کوہلی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈرگ ڈیلروں سے رابطے اور ارمان کوہلی کے موبائل فون سے ڈرگ ڈیلروں کیساتھ رابطوں کی چیٹ ملنے کی بنیاد پر اداکار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تاہماین بی سی ارمان ہولی کے ڈرگ خریدنے کے مالی معاملات کی بھی چھان بین کر رہی ہے ۔

ارمان کوہلی سے 1.2گرام کوکین برآمد ہوئی ، ان کی گرفتاری کے بعد ڈرگ سپلائر اجے راجو کو بھی ڈرگز کے ساتھ پکڑ لیا گیا ، اجے راجو سنگھ مبینہ طور پر جسم فروشی اور ڈرگز کا ریکٹ چلاتا ہے ۔

اداکار اجے راجو سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ کولمبیا اور پیرو سے ڈرگس منگواتا ہے۔

واضح رہے کہ 49 سالہ اداکار ارمان کوہلی ڈائریکٹر راجکمار کوہلی اور اداکارہ نیشی کے بیٹے ہیں ، انہوں نے اپنے والد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم بدلے کی آگ اور راج تلک میں سے بطور چائلڈ ایکٹر کیرئیر کا آغاز کیا۔

اداکار ارمان کوہلی نے فلم دیوانہ میں دیویا بھارتی کے مقابل ہیرو تھے  لیکن پہلی ہی شوٹنگ کے بعد وہ فلم سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ شاہ رخ خان نے اس فلم سے اپنے کیرئیر کا ڈیبیو کیا ۔

ارمان کوہلی فلم بازی گر  کے بھی لیڈ ہیرو سمجھے جا رہے تھے لیکن یہ رول بھی شاہ رخ خان کو دیا گیا۔

 اسی طرح فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں انہیں کاجول کے منگیتر کا کردار ادا کرنا تھا جو بعد میں پرمیت سنگھ نے ادا کیا۔

ارمان کوہلی نے 1990 کی دہائی میں  دشمن زمانہ ، انجام اور اولاد کے دشمن نامی فلموں میں کام کیا مگر یہ تینوں فلمیں بری طرح فلاپ ہوئیں ۔

 ان کے والد نے ان کے کیرئیر کو بچانے کیلئے 1997 میں فلم قہر بنائی جس میں وہ سنی دیول اور سنیل سیٹھی کے ساتھ  معاون اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوئے مگر یہ فلم بھی کامیابی نہ سمیٹ سکی ۔

پانچ سال کے عرصے کے بعد انہیں فلم جانی دشمن ایک انوکھی داستان میں بطور ولن کاسٹ کیا گیا مگر یہ فلم بھی بری طرح پٹ گئی ۔

The post ڈرگ ڈیلروں سے رابطے ، بھارت کے معروف اداکار گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email