چترال میں  خزاں کی پہلی بارش

چترال (زیل نمائندہ) کافی وقفے کے بعد چترال میں موسم خزان کی پہلی بارش اور پہاڑوں میں برف باری ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح اپر اور لوئر چترال کے تمام علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ موسم خزاں کی پہلی بارش  اور پہاڑوں میں برف باری ہوئی جس کے بعد آتی ہوئی سردی میں اضافہ اور جاتی ہوئی گرمی ختم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اور اس کے گردو نواح میں بارش اور پہاڑوں میں برف باری کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔  پرفینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹے نے بعض مقامات پر لینڈسلائڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر سیاحوں کو ایسے مقامات کی طرف نہ جانے کی ہدایت کی اور کسی بھی ناخوش گوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email