جشن کوشٹ 2021ء کا پولو کپ کوشٹ A ٹیم کے نام

کوشٹ(زیل آن لائن)جشن کوشٹ کے پولومقابلوں کا فائنل آج ہیڈکوارٹرز بونی اور کوشٹ A ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوشٹ Aپولوٹیم نے ہیڈکوارٹرز بونی کو پولوٹیم کو تین کے مقابلے میں چھے گولوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلیا۔ فائنل مقابلے کو دیکھنے کے لیے کوشٹ پولو گراؤنڈکھچاکھچ بھرا تھااور تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ فائنل مقابلہ شروع ہوا تو کوشٹ کی ٹیم نے شروع ہی سے میچ کو اپنی گرفت میں لیا اور لگاتار تین گول اسکور کرکے مخالف ٹیم کو اپنے قابو میں رکھا۔ ہاف ٹائم تک کوشٹ کی ٹیم صفر کے مقابلے میں تین گولوں سے جیت رہی تھی۔دوسرے ہاف میں بونی کی ٹیم نے تین گول اسکورکیے اورمقابلے میں کوشٹ کی ٹیم نے مزید تین گول اسکورکرکے تین کے مقابلے میں چھے گولوں سے ٹرافی اپنے نام کی ۔

Print Friendly, PDF & Email