جشن کوشٹ 2021ء، پولو کا فائنل 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا

کوشٹ(زیل نمائندہ) جشن کوشٹ 2021ء کے پولو میچزفائنل راؤنڈ میں داخل ہوگئی ہیں۔ آج پولو کے دو سیمی فائنل کھیلے گیے ۔پہلے سیمی فائنل میں ہیڈکوارٹربونی سے اپر چترال پولو ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کی۔دوسرے سیمی فائنل میں کوشٹ A پولوٹیم نے بونی پولوٹیم کو تین کے مقابلے میں چھے گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ آج کے مقابلوں میں چترال کے مایہ نازکھلاڑیوں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کررہے تھے جس میں شہزادہ سکندالملک، شہزاد احمد المعروف شاہ جی، معراج احمد، رضاخان، شمیم احمد اور حمزہ وغیرہ شامل تھے۔

جشن کوشٹ 2021ء کے پولو کا فائنل مقابلہ کوشٹ اے اور بونی اے پولو ٹیموں کے درمیان بدھ 22 ستمبر دوپہر تین بجے کھیلا جائے گا۔ 

Print Friendly, PDF & Email