ریشن کے مقام پر گاڑی کو حادثہ، متعدد مسافر جان بحق

ریشن(زیل نمائندہ) اطلاعات کے مطابق پشاور سے بونی جانے والی فلائنگ گوچ جس میں 18 افراد سوار تھے ریشن کے مقام پر گہری کھائِی میں جاگری۔ حادثے کے  نتیجے میں متعدد افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق چار لاشوں کو کھائی سے نکالا گیا ہے اور مزید زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں حادثے کی جگہ کی روانہ ہوچکی ہیں اور بہت جلد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اپرچترال کے مطابق کہ ٹریفک حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے تمام لائن ڈپارٹمنٹ کو الرٹ کردیا ہے۔حادثے میں زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بونی منتقل کیا جارہے جان بحق افراد کی فلحال شناخت نہ ہوسکی ہے تفصیلات کا انتظار ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email