سورلاسپور میں کھلی کچہری

لاسپور(زیل نمائندہ) ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی اپر چترال کے آخری گاؤں سورلاسپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامی سربراہ محمد علی کے ہمراہ تمام لائن محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اہالیاں علاقہ نے انتظامی ذمہ داروں کے سامنے مسائل کے انبارلگادیے۔ عوام کی طرف سے سابقہ عوامی نمائندوں نے علاقے کو درپیش مسائل بارے اور بعض مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی استدعا کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے کہا کہ عوام کو درپیش فوری حل طلب مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اور ہر صورت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ ڈی سی نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے سربراہان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل میں کردار اداکرتے ہوئے پبلک سرونٹ ہونے کا ثبوت دیں۔

Print Friendly, PDF & Email