صوبے میں حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر وزیراعلیٰ کااظہار افسوس

پشاور(زیل نمائندہ) وزیر اعلیٰ محمودخان نے گزشتہ دنوں صوبے کے مختلف مقامات میں حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر اظہارافسوس کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک پیغام میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے تمام متاثرہ بہن بھائیوں کے غم میں برابر شریک ہے ۔ انہوں نے جان بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں بروقت یقینی بنانے  کی بھی  ہدایت کی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email