چترال انفارمین اینڈہلپینگ گروپ کی طرف سے یارخون متاثرین کے روثاء میں امدادی چیک تقسیم

بونی(زیل نمائندہ)چترال انفار میشن اینڈ ہلپینگ گروپ جو گزشتہ دو سالوں سے چترال میں نادار افراد کے ساتھ مالی تعاون اور چندہ اکھٹا کرکے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ اس گروپ کی زیرنگرانی مئی کے مہینے میں اوناؤچ یارخون میں روڈ حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ امداد برطانیہ میں مقیم چترال کے قابل فخر فرزندکی طرف سے بھیجے گئے تھے۔ چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں مرحومین کے لواحقین ک ساتھ مولانا خطیب الزمان ، ایس پی محمد خالد، ایس ڈی پی او محی الدین ،ذاکر محمد زخمی،علاوالدین عرفی،شہزاد احمد شہزاد، افگن رضا نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email