گاڑی چلانے والوں کو حکم عدولی کرنے  نہیں دیں گے، اے سی اپر چترال

بونی(زیل نمائندہ) اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی اور خاص کر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے۔ زائد مسافر بٹھانے اور اوور لوڈ گاڑیوں پر مکمل پابندی لگائی ہے۔ گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے متعدد اوور لوڈ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی۔ اوورلوڈ گاڑی ڈرائیوروں کے خلاف پرچے کاٹے اورقانون شکن عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا حکم صادر فرمایا۔

اس موقع پر اے سی اپر چترال نے کہا کہ عوام کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گااور عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انتظامیہ اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہےاور عوام بھی اس ضمن میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Print Friendly, PDF & Email