چترال میں سیاحت کی ترقی کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری، وزیرزادہ

پشاور(زیل نمائندہ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیاحت کے شعبے میں جامع ترقیاتی منصوبہ کے تحت چترال کے لیے 30کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت کی ترقی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور اس ترجیح کو مکمل کرنے کے لیے خطیر رقم چترال کے مختص کرنا ایک اہم کام ہے۔

منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے وزیر زادہ نے  کہا کہ  حکومت نےگورنر کاٹج روڈ ،بیوٹیفیکیشن آف چترال بائی پاس روڈ،چترال کے مختلف مقامات پر یادگاروں کی تعمیر،بیوٹیفیکیشن آف اسامہ شہید پارک،بیوٹیفیکیشن آف چترال بونی روڈ 4 کلومیٹر،پبلک واش رومز چترال بازار،بیوٹیفیکیشن آف سیٹینگ اینڈ ریسٹینگ ایریا،چھاؤنی پل کی تزین و آرائش،بیوٹیفیکیشن آف سینٹینیل ہائی سکول سٹریٹ،شاہریشام پر مارخور پوائنٹ کی تعمیر،پولو گراؤنڈ باؤنڈری وال خوبصورتی ،فلڈ لائٹس اور ایل ای ڈی اسکرین کی تنصیب،چترال کے مختلف ایریاز کے لیے سٹریٹ لائٹس، بینچزاور سائن بورڈز کی تنصیب ،گرم چشمہ پر گرم چشمہ کی خوبصورتی،بمبوریت میں ثقافتی اور ڈانسنگ ایریا کی تعمیر،

بمبوریت میں ووڈ آرٹ اوردستکاری سنٹر کی تعمیر،یادگاریں،رمبور ڈانسنگ ایریا ،بمبوریت کے مختلف ایریاز کے لیے سٹریٹ لائٹس، بینچزاور سائن بورڈز کی تنصیب ،دروش کے پرانے بازار شاہ نگار تک ،بشاڑ بریر ڈانسنگ ایریااورگری بریر ڈانسنگ ایریا کے لیے فنڈز کی منظوری دی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email