ضلعے میں گران فروشوں اور ذخیروں اندوزوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ڈی سی اپر چترال

بونی(زیل نمائندہ)انتظامی سربراہ اپر چترال محمد علی نے چارچ سنبھالنے کے بعد بونی بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کے معیار اور نرخ نامے چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے قلع قمع کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور زائدالمیعاد اشیاء کی خریدو فروخت میں ملوث کاروباری افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ ڈی سی اپر چترال نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی دکاندار کے خلاف شکایت موصول ہونے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email