چترال میں زنانہ انتظار گاہ کا افتتاح

چترال (زیل نمائندہ ) چترال بازار میں خواتین کی سہولت کے  پیش نظر بننے والا زنانہ انتظار کاآج ڈپٹی کمشنر چترال (لوئر) نے باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اتالیق پل کے ساتھ بننے والا انتظار گاہ کے افتتاح کے موقع پر  ٹی ایم او چترال ، صدر تجار یونین، کاروباری حضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔  اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں ڈی سی چترال نے کہا کہ عوام اور خصوصاً خواتین کی سہولت اور فائدے کے ہر کام میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے تاکہ عوامی ضروریا ت کی فراہمی میں پیش رفت ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ چترال بازار میں خواتین انتظار گاہ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار تھےا ور انتظار گاہ بننے کے بعد ان کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

Print Friendly, PDF & Email