Zeal Breaking News

صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات

پشاور(زیل نمائندہ)صوبائی وزارت تعلیم نے گرمی کے پیش نظر صوبے کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں  میں گرمیوں کی چھٹیوں کااعلان کردیا۔ ایک نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے میں گرمی کی شدت بڑھنے سے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پورے صوبے کے کچی سے گریڈ 8 تک  تمام سرکاری تعلیمی ادارے یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہیں گے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق گریڈ 9 سے گریڈ 12 تک کے طلبہ کی کلاسز بورڈ امتحانات کی وجہ سے جاری رہیں گی جبکہ کیڈٹ کالجز،اور نجی سکولز اپنی سہولت کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں کرنے یا پھر سکول کھلے رکھنے میں با اختیار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email