منشیات کے خلاف عالمی دن: چترال بازار میں واک کا اہتمام

چترال(نیٹ نیوز)لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بازار چترال میں واک کا اہتمام کیا گیا۔واک میں علماء کرام, تجار برادری, طلباء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور واک کے اختتام پر شرکاء نے منشیات کی روک تھام کے لیے لوئر چترال پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے کی یقین دہانی کی۔

ڈی پی او لوئر چترال نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کی تربیت میں کوتاہی زندگی بھر کے لئے روگ بن سکتا ہے۔اُنہوں نے لوئر چترال پولیس کی جانب سے عوام چترال سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی روک تھام میں اپنے پولیس کا ساتھ دیں۔ اپنے بچوں کو غلط محفل میں جانے سے روکے بچوں کو گھر کے اندر دوستانہ ماحول مہیا کرے تاکہ بچوں کو باہر نکل کر کسی غلط محفل میں جانے سے روکا جا سکے۔

بشکریہ چترال ایکسپریس

Print Friendly, PDF & Email