ریشن کے مقام پر مستوج روڈ کو دریا برد ہونے سے بچانے کے لیے کام کا آغاز

ریشن (زیل نمائندہ )  گزشتہ سال ریشن گول میں سیلاب کی وجہ سے دریا مستوج کا بہاؤ  ریشن کے آخری مقام شادیر میں ریشن کی طرف مڑنے کی وجہ سے زمینات دریا برد ہونا شروع ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے مستوج روڈ بھی متاثر ہونے کے قریب تھا۔ مقامی افراد اور اپر چترال کے عوام کی پرزور اصرار پر وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اموروزیر زادہ کی خصوصی کوششوں سے شادیر کے مقام پر دریا کارخ موڑنے  کے منصوبے پر کام کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی اپر اور لوئر چترال کے رہنماؤں نے اس اہم منصوبے پر کام شروع کرنے پر صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وزیر زادہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ ترجیحی بنیادوں پر اس کام کو مکمل کرکے لوگوں کی زمینات کے ساتھ مستوج روڈ کو دریا برد ہونے سے بچایا جائے گا۔ اس موقع پر  اے ڈی سی اپر چترال  محمد عرفان الدین ، ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن اور مقامی افراد بھی  موجود تھے۔  

Print Friendly, PDF & Email