چترال مستوج  تا شندور روڈ کی کشادگی اور توسیع کے منصوبے کا افتتاح

پشاور(زیل آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے آج پشاور میں چترال مستوج تا شندور روڈ کی کشادگی اور توسیع کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس سٹرک کی کشادگی اور توسیع سے روزانہ کی بنیاد پر 3400 گاڑیاں گزر سکیں گی۔  153کلومیٹر طویل اس سڑک کی تعمیرمیں 16.755 ملیں روپے کا خرچہ آئے گا۔  سڑک کی توسیع و کشادگی کے افتتاح کے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس سڑک کی اہمیت وافادیت بہت زیاد ہ ہے جس کی تعمیر کے بعد آمدورفت کے مسائل کافی حد تک حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت انفراسٹرکچر کی تعمیر اور بحال کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے اور بہت جلد اس حوالے سے قابل تقلید کام کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email