چترال سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا

پشاور(نیٹ نیوز) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اتوار کے روز بارش ہونے کے بعد کہی پر موسم خوشگوار رہا تو کہی پر سرد ہوگیا صوبے کے بعض مقامات پر ژالہ باری اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور ، ایبٹ آباد ، ہری پور، کوہستان ، تورغر، شانگلہ ، سوات، چترال ، ڈی آئی خان ، کرک ، اور قبائلی علاقوں سمیت دیگر اضلاع میں بارش آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈی آئی خان میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی کالام اور چترال میں پانچ پانچ، دروش میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں کم درجہ حرارت دیر اور مالم جبہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email