پشاور، وزیر اعظم کے دیر موٹر وے پراجیکٹ کو نظر انداز کرنے پر دیر کے ممبران اسمبلی کی خاموشی مجرمانہ ہے،عنایت اللہ

پشاور(نیٹ نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی و ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا سوات موٹر ووے کا افتتاح خوش آئند لیکن ایک بار پھر دیر ، چترال ، باجوڑ کو نظر انداز کر کے دیر موٹر ووے پراجیکٹ اور حکومت کے وعدوںکو مشکوک کر دیا۔ وزیر اعظم کے دیر موٹر ووے پراجیکٹ کو نظر انداز کرنے پر دیر کے ممبران اسمبلی کی خاموشی مجرمانہ ہے

دیر چترال کے عوام کو امید تھی کہ سوات موٹرووے اور دیر موٹر ووے پر ایک ساتھ کام کا آغازہو گالیکن سوات موٹر ووے کا افتتاح کر دیاگیا اور دیر موٹر ووے کے لیے نہ افتتاح کی تاریخ دی گئی اور نہ فنڈز مختص رکھنے کا اعلان ہوا ۔ دیر چترال باجو ڑ کے عوام نے بھی تحریک انصاف کو واضح مینڈیٹ دیا ہے اور اب دیر چترا ل اور باجوڑ کے ممبران کو بھی علاقے کے حقوق کے حصول کے لیے ہمارے ساتھ تحریک میںشامل ہونا ہوگا ۔

ہم اس امتیازی سلو ک پر خاموش نہیں رہیں گے ۔تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالادست ہو کر آواز بلند کرنا ہوگا ۔ ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ دیر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلو ک کیاجارہا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دیر اور چترال کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دیںگے اور نہ ان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ کریںگے ۔ ان علاقوں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور ہم اس پر خاموش نہیںرہیں گے ۔

عنایت اللہ خان نے کہاکہ مستقبل میںیہ رووٹ سنٹرل ایشیاء تک سب سے آسان اور مختصر راستہ ہوگا جس سے نہ صرف اس علاقے میںسیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقعے بھی بڑھے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ سوات ترقی یافتہ ہو لیکن دیر اور چترال کے عوام کو بھی ان کے حقوق سے محروم نہ کیاجائے

Print Friendly, PDF & Email