تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں ایس آر ایس پی کی خدمات

دروش (زیل نمائندہ) ایس آر ایس پی نے پی پی اے ایف کے تعاؤن سے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں 80لاکھ روپے کی لاگت سہولیات کی فراہمی، ہسپتال کے مختلف حصوں کی مرمت، رنگ و غیرہ کے ساتھ ساتھ ہسپتال کیلئے ضروری طبی آلات اور سامان کی فراہمی کی ہے۔ عنقریب ہسپتال میں جاری کام مکمل ہو جائیگا۔ ایس آر ایس پی کی طرف سے منظور شدہ فنڈ دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں ایک حصہ سول ورک (تعمیراتی کام) کا ہے جبکہ دوسرا حصہ ہسپتال کو درکار طبی آلات اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی ہے۔ سول ورک کے زمرے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے لئے واٹر سپلائی اسکیم، ہسپتال کے اندر واٹرسپلائی کی مرمت، مردانہ، زنانہ اور سرجیکل وارڈ کی مکمل مرمت اور ٹائلنگ، ایکسرے یونٹ، ڈینٹل یونٹ، سائیڈ رومز اور واش رومز کی مرمت اور ٹائلنگ، ایم ایس آفس کی مرمت، وارڈز کی پارٹیشن کرکے الگ الگ کیبن، آپریشن تھیٹر کی پارٹیشن اور دیگر مرمت کا کام شامل ہے۔

طبی آلات و دیگر ضروری سامان کی فراہمی کے تحت ایس آر ایس پی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے لئے 38لاکھ روپے کی لاگت سے جو ضروری سامان فراہم کئے ہیں ان میں ایک عدد ڈینٹل ایکسرا یونٹ، دو عدد آٹو کلیو مشین، 20عدد فلی فلور بیڈز، اسٹیل سائیڈ ریک، ڈرپ اسٹینڈ، مائنر او ٹی کے سامان، فرنیچرز، الماریاں، بی پی سیٹ، لیبر روم کے سامان، ای این ٹی سیٹ، واٹر کولر،ڈسٹ بن کے علاوہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے درکار ضروری سامان جن میں طبی عملے کیلئے درکار لباس وغیرہ، فیس ماسک، گوگلز،ڈیٹول، کلورین ڈس انفیکٹنٹ، اسپرے پمپ وغیرہ شامل ہیں فراہم کردئیے ہیں۔

دروش کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر کام انتہائی قلیل مدت میں مکمل ہوا جسکا براہ راست فائدہ یہاں کے غریب عوام کو ہوگا۔
عوام دروش کو یہ خوشخبری بھی دیتے ہیں کہ ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو جناب شہزادہ مسعودالملک صاحب نے خصوصی طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں نوزائدہ بچوں کے لئے ”چائلڈ نرسری“ قائم کرنے کے لئے خصوصی فنڈ جاری کردئیے ہیں جس سے دروش ہسپتا ل میں ایک نرسری قائم کیا جائیگا اور یہ کام انشاء اللہ اگلے 10سے 12 دنوں میں مکمل ہوگا۔

اسکے علاوہ ایس آر ایس پی نے دیگر علاقوں میں بھی کروڑوں روپے لاگت سے چھوٹے بڑے منصوبے قلیل مدت میں مکمل کردئیے جنکی نگرانی دروش ون کے ایل ایس او پاسڈو اور دروش ٹو کے ایل ایس او آر آئی ڈی پی کر رہے ہیں اور معیاری کام کو یقینی بنا رہے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email