آئی ایس پی آر کا یومِ پاکستان جوش و جذبے سےمنانے کیلئے ویڈیو ٹیزرکااجراء

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک ویڈیو ٹیزر جاری کیا ہے جس میں رواں ماہ کی 23 تاریخ کو یوم پاکستان نئے جوش و جذبے سے منانے کے لئے تیاریوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پندرہ سیکنڈ کے ٹیزر میں تحریک پاکستان کے دوران قائداعظم کے جلوسوں سے خطاب کے تاریخی لمحات، یوم پاکستان کی فوجی پریڈز کی جھلکیاں، قومی پرچم اٹھائے ملی نغمات گاتے بچے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں قومی پرچم دکھائے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email