وصال احمد کی مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی سے ملاقات

پشاور(زیل نمائندہ) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز یورپ اخبار پشاور کے نمائندہ وصال احمد کی پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی سے ملاقات گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز یورپ اخبار پشاور کے نمائندہ وصال احمد کی پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی سے انکی رہائش گاہ باغی ہاوس میں ملاقات ہوئی ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے بات چیت ہوئی

وصال احمد نے مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے صحافی برادری کے مسئلے و مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے صحافی برادری ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی تلقین کی کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ق کے صوبائی و مرکزی قیادت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ کوشاں رہے گی پاکستان مسلم لیگ ق کا مقصد ہی عوام کی خدمت ہی ہے

اس موقع پر صفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کی ٹیم اور ادارے کی بہترین کارکردگی کو سرایا اور کہا کہ گلوبل ٹائمز یورپ اخبار مظلوموں کی آواز ہے اور یورپ کے اندر پاکستان کی ترجمانی کر رہی ہے جو قابل تعریف ہیں اس موقع پر وصال احمد نے صفدر خان باغی کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Print Friendly, PDF & Email